20 اکتوبر 2013 - 20:30
مغرب کی ظالمانہ پابندیاں بے اثر

اعداد و شمار اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ایران کے خلاف مغرب کی ظالمانہ پابندیاں بے اثر رہی ہیں۔

ابنا: ایران کے محکمہ کسٹم کے انفارمیشن آفس کے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر سن 2013 کے ابتدائی آٹھ مہینوں میں دنیا کے 182 ملکوں نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین انجام دئیے ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران  عراق، افغانستان، ترکمنستان، مصر اور جمہوریہ آذربائیجان وہ ممالک ہیں کہ جنہوں نے ایران کے ساتھ سب سے زیادہ تجارتی لین دین کیا ہے۔اس مدت کے دوران عراق کے لئے ایران کی برآمدات کا حجم 3 ارب 970 میلین ڈالر رہا ہے جبکہ افغانستان کے ساتھ 1 ارب 731 میلین ڈالر، ترکمنستان کے ساتھ 585 میلین ڈالر، مصر کے ساتھ 357 میلین ڈالر اور جمہوریہ آذربائجان کے ساتھ 334 میلین ڈالر کی برآمدات رہی ہے۔

.......

/169